واشنگٹن (پی این آئی) ایک عام دوا جو کرونا وائرس کو ختم کر سکتی ہے، نئی تحقیق سامنے آگئی، امریکی تحقیق میں ایک عام دوا کو کرونا وائرس کو نزلہ زکام کی طرح قابل علاج بنانے میں مددگار قرار دیا گیا ہے، امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے
والی ایک عام دوا کورونا کو اسی طرح قابل علاج بنا سکتی ہے جیسے عام نزلہ زکام۔یہ تحقیق نیویارک کے ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر میں کی گئی۔ محققین نے یہ جاننے کے لیے تحقیق کی کہ کورونا وائرس کو اپنی بقاء کے لیے کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے، معلوم ہوا کہ کرونا وائرس کو اپنی تعداد بڑھانے کیلئے پھیپھڑوں کے خلیات کے اندر جمع ہونے والی چکنائی یا چربی کی ضرورت ہوتی ہے۔ہ اگر وائرس کو اس چکنائی سے دور رکھا جائے تو اسے بہتر طور سے کنٹرول کرنا ممکن ہے، جس کے بعد وائرس کی شدت عام نزلہ زکام جتنی ہو جاتی ہے، اگر یہ سمجھا جائے کہ کرونا وائرس کس طرح ہمارے میٹابولزم کو کنٹرول کرتا ہے، تو اس کے بعد اس پر کنٹرول آسان ہو جاتا ہے۔فینو فائبریٹ ایسی دوا ہے جو پھیپھڑوں کے خلیات کو زائد چربی گلانے میں مدد دیتی ہے، ماہرین نے معلوم کیا کہ یہ کرونا وائرس کو پھلنے پھولنے کے لیے درکار ماحول کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مذکورہ دوا نے محض 5 دنوں میں وائرس کو لگ بھگ مکمل طور پر ختم کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ دوسری جانب کورونا ویکسین کی تیاری میں بڑی کامیابی مل گئی ہے،دنیا کی تیز ترین کورونا ویکسین مدافعتی ردعمل فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کوویڈ 19 ویکسین کو محفوظ، مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے اور پروان چڑھانے میں کارگر قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں