ابوظہبی (پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے تجرباتی ویکسین لگوانے کے لیے اپنا نام رجسٹر کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 جولائی کو ابوظہبی میں محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ دوبئی اور العین کے تقریباً 5000 رہائشیوں نے اماراتی ویب سائٹ پر کووڈ ویکسین کے حوالے سے رجسٹریشن اوپن ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران رجسٹریشن کروائ
۔بتایا گیا ہے کہ رضا کارانہ طور پر اس تجرباتی ویکسین کو لگوانے کےلیے رجسٹر ہونے والوں کو پہلی ڈوز دے دی گئی ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ابو ظہبی اور العین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی ویکسین کے تیسرے مرحلے میں شامل ہیں۔ یہ ویکسین کو عام لوگوں کے لیے استعمال کی اجازت کی جانب آخری قدم ہے۔اس تجرباتی مرحلے میں 15000 رضاکاروں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں