اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 31افراد کرونا کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5599ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 587 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد
مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 83 تک جاپہنچی۔ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 929 ہوگئی ہے ، فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 555 ہے۔ ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 599 ہوگئی۔کورونا کسیز میں کمی کے بعد عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اللہ پاک کا شکر ادا کرنےلگے ۔ملکی موجود صورتحال سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 7 ہوگئی ہے، پنجاب میں 90 ہزار 191، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 86، بلوچستان میں 11 ہزار 436، اسلام آباد میں 14 ہزار 599، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 915 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 849 کورونا مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 17 لاکھ 40ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک کے 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے طبی سہولیات ہیں اور اس وقت 2 ہزار 541 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد1825 ہے اور 260 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں