کورونا کے تشویشنا ک مریضوں کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی وائرل دوائی رمڈیسیور کی قیمت مقرر کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے تشویشنا ک مریضوں کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی وائرل دوائی رمڈیسیور کی قیمت مقرر کر دی۔ حالیہ دنوں ڈریپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں رمڈیسیور انجیکشن کی قیمت ایک عدد وائل 100 ملی گرام کی قیمت 10873روپے

مقرر کی گئی ہے جب کہ اس کے برعکس مارکیٹ میں یہ دوائی 20ہزار سے بھی زائد میں فروخت کی جاتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close