کورونا وبا کے سبب لڑکیاں خاص طور پرخطرات کا شکار ہیں کیونکہ۔۔۔اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار

نیویارک(پی این آئی) اقوام متحدہ نے کم عمری کی شادیوں اور لڑکیوں کے ختنے کرنے جیسے معاملات کے خلاف کوششیں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی ورلڈ پاپولیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2030ء تک ان کے مکمل خاتمے کے ہدف کے لیے سالانہ 3.4 بلین ڈالرز خرچ کیے

جانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کی سربراہ نتالیا کینم کے مطابق کورونا وبا کے سبب لڑکیاں خاص طور پرخطرات کا شکار ہیں کیونکہ ایسے میں ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کی بجائے کم از کم گریجوایشن تک تعلیم کو مکمل کرنے میں مدد دینے کے لیے پروگراموں کے فروغ کی بھی وکالت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close