کورونا وائرس کی ایک اور علامت دریافت کر لی گئی، ماہرین کا ایک اور خطرناک انکشاف

کینیڈا(پی این آئی) کورونا وائرس کی ایک اور علامت دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ کینیڈا کے محققین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آشوب چشم یا آنکھ کی جھلی کی سوزش بھی کورونا وائرس کی ایک علامات ہے، یہ ایک عام علامت ہے جو کہ کئی افراد میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا

کہ ایسے مریضوں کو بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیئے۔کینیڈین جرنل آف برائے چشمِ نفسی میں شائع ہونے والی تحقیق میں ایک مریضہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ آشوب چشم اور آںکھ کی جھلی کی سوزش کی وجہ سے ہسپتال آئی تھی، چونکہ کورونا کی علامات اس میں نہ تھی توہم نے ٹیسٹ نہ کیا، لیکن بعد میں اس میں کورونا کی تصدیق سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ بھی مہلک وائرس کی موجودگی کی ایک نشانی ہے۔خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سےشروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کےبعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے نقصان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے دنیا کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے اگر غور کیا جائے ےتو ابھی تک دنیا بھر میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ تا ہم دوسری طرف اس کی ویکسین تیار کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ کورونا کی علامات اور اس کے علاج کے حوالے سے مختلف تحقیقات بھی سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ابھی تک کوئی مصدقہ چیز منظر عام پر نہیں آئی جس کی وجہ سے ابھی تک پوری دنیا اس سے لڑنے میں مصروف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close