کورونا مریضوں کے مؤثر ثابت ہونے والے دوا ڈیکسا میتھازون کونسی دوا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟ جانیئے

لندن(پی این آئی)کورونا مریضوں کے مؤثر ثابت ہونے والے دوا ڈیکسا میتھازون کونسی دوا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟ جانیئے۔ورونا وائرس کے نتیجے میں جب جسم اس سے لڑنے کی کوشش کرتا ہے تو ورم بڑھنے لگتا ہے۔ مگر کئی بار مدافعتی نظام بہت زیادہ متحرک ہوجاتا ہے اور یہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، کیونکہ

یہ جسم کے صحت مند خلیات کو ہی ہدف بنانے لگتا ہے۔ڈیکسا میتھازون اس اثر کو پرسکون کرتی ہے۔ایک ورم کش دوا ڈیکسا میتھازون کو ہسپتال میں زیرعلاج نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے سنگین حد تک بیمار مریضوں کے لیے علاج کے لیے سنگ میل طریقہ علاج قرار دیا جارہا ہے۔برطانیہ میں ایک ٹرائل کے دوران اس دوا کو کووڈ 19 کے مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے موثر دریافت کیا گیا اور وہاں اس کا فوری استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔ ڈیکسا میتھازون ایک اسٹیرائیڈ ہے، ایک ایسی دوا جو جسم میں ورم کش ہارمونز بنا کر ورم میں کمی لانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ دوا جسم کے مدافعتی نظام کو سست کرنے کا کام کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close