کن بیماریوں میں مبتلا لوگوں کا کورونا وائرس سے موت کا خطرہ زیادہ ہو تا ہے؟ماہرین کا ہولناک دعویٰ

نیویارک(پی این آئی) قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس ایسے لوگوں کے لیے زیادہ خطرناک ہوتا ہے جو پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوں، مگر ایسے لوگوں کے لیے کتنا زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے؟ اب امریکی محکمہ انسداد امراض کے ماہرین نے لاکھوں مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعدنتائج میں اس

سوال کا انتہائی ہولناک جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق محکمہ انسداد امراض کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو دل اور پھیپھڑوں کی بیماریوں اور شوگر وغیرہ جیسے عارضوں کا شکار ہوں ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ 12گنا زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ”2لاکھ 87ہزار 320مریضوں کے ڈیٹا کے تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ پہلے سے مختلف بیماریوں کا شکار تھے ان میں کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے اور ان کے ہسپتال پہنچنے کی شرح دوسروں کی نسبت 6گنا زیادہ تھی۔ جو لوگ پہلے سے بیمار تھے تھے ان میں ہسپتال پہنچنے کی شرح 7.6فیصد رہی جبکہ پہلے سے بیماریوں کے شکار لوگوں میں یہ شرح 45.4فیصد رہی۔ موت کے حوالے سے جو لوگ پہلے سے طبی مسائل کا شکار نہیں تھے ان میں شرح اموات 1.6فیصد رہی جبکہ طبی مسائل کے شکار لوگوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے شرح اموات 19.5فیصد رہی۔ ان لوگوں میں 32فیصد دل کی بیماریوں کا شکار تھے، 30فیصد کو شوگر تھی اور ان میں سے ہر پانچ میں سے لگ بھگ ایک شخص پھیپھڑوں کے مسائل کا شکار تھا۔ دیگر عارضوں میں جگر کی بیماریاں، اعصابی معذوری وغیرہ شامل تھے، جن کے سبب لوگوں کی زیادہ اموات ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں