تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھ کر کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ کتنا کم ہو جاتا ہے؟ماہرین کی نئی تحقیق آگئی

اوٹاوا(پی این آئی) تین فٹ کا فاصلہ برقرار رکھ کر کورونا وائرس منتقل ہونے کا خطرہ کتنا کم ہو جاتا ہے؟ماہرین کی نئی تحقیق آگئی …. کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین کی طرف سے دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کی تاکید کی جا رہی تھی لیکن اب نئی تحقیق میں ماہرین نے اس حوالے سے نئی تاکید کر دی ہے۔میل

آن لائن کے مطابق کینیڈا کی مک ماسٹر یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر آپ نے فیس شیلڈ اور فیس ماسک پہن رکھے ہیں تو تین فٹ کے فاصلے پر کھڑا ہونے سے آپ کو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ 80فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ لوگوں سے تین فٹ کا فاصلہ رکھنے سے آپ کو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ اڑھائی گنا کم ہو جاتا ہے اور فیس ماسک نہ پہننے سے یہ خطرہ 6گنا بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ اس سے فیس ماسک کی اہمیت کا بھی پتا چلتا ہے۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فیس ماسک پہننا ناگزیر ہے۔ اس کے بغیر آپ دو میٹر کا فاصلہ رکھ کر بھی وائرس سے نہیں بچ پائیں گے۔ ہاتھوں کو بار بار صابن سے اچھی طرح دھونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دوسرے نمبر پر سب سے اہم کام ہے جو ہر شخص کو کرنا چاہیے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں