چیزوں یا کسی سطح کو چھونے سے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کے خطرات سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)چیزوں یا کسی سطح کو چھونے سے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کے خطرات سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی…. چیزوں یا کسی سطح کو چھونے سے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خطرات کم ہیں، امریکی ماہرین نے سطح کو چھونے سے کورونا پھیلنے کے خطرات کی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی ہے۔یو

ایس سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ چیزوں یا سطح کو ہاتھ لگانے اور انہی ہاتھوں سے منہ اور آنکھوں کو چھونے سے کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں۔نئی گائیڈ لائن کے تحت اب سطح یا چیزوں کو چھونے سے کورونا پھیلاؤ کے امکانات کو کم کردیا گیا ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق کورونا وائرس ایک نئی بیماری ہے جس کے بارے میں تحقیقات مسلسل جاری ہیں۔امریکی ادارے نے کورونا کے جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے کے مفروضے کو بھی غیراہم قرار دیا ہے۔نئی گائیڈ لائن کے تحت اب سطح یا چیزوں کو چھونے سے کورونا پھیلاؤ کے امکانات کو کم کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close