گنجے افراد کے لیے خوشخبری سٹیم سیل سے عام گنجے پن دور کرنے اور بالوں کی دوبارہ افزانش میں قابلِ قدر کامیابی

جنوبی کوریا(پی این آئی)گنجے افراد کے لیے خوشخبری ،سٹیم سیل سے عام گنجے پن دور کرنے اور بالوں کی دوبارہ افزانش میں قابلِ قدر کامیابی،خلیاتِ ساق یا اسٹیم سیل ہرطرح کے خلیات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب ان کی بدولت عام گنج پن دور کرنے اور بالوں کی دوبارہ افزانش میں قابلِ قدر کامیابی

حاصل ہوئی ہے۔جنوبی کوریا کے ماہرین نے اسٹیم سیل سے عام گنج پن دور کرنے کے تجربات کئے ہیں تاہم یہ محدود پیمانے پر ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بالوں کی افزائش کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اٹکل میں بعض افراد کو منتخب کیا گیا ہے اور پلے سیبو کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔اس علاج کو ’اسٹیم سیل ٹاپیکل سلوشن‘ کہا گیا ہے جس کی بدولت خواتین اور مرد حضرات کے بال اگنے لگے ہیں۔ جنوبی کوریا کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ طریقہ علاج بالکل محفوظ ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ پوری دنیا میں گنج پن کی عام کیفیت کو اینڈروجینک ایلوپیشیا ( اے جی اے) کہا جاتا ہے اور 50 برس کے مرد اور عورتوں کی نصف تعداد اس کی شکار ہوجاتی ہے۔ پہلے بال باریک ہونے لگتے ہیں اور اس کےبعد گرنے سے سر پر گنج پن پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔بڑوں کی چربی کے اندر ایک خاص قسم کا اسٹیم سیل عام پایا جاتا ہے جسے ’ایڈیپوز ٹشو ڈرِون اسٹیم سیلز (اے ڈی ایس سی) کہا جاتا ہے۔ یہ خاص قسم کے ہارمون خارج کرتے ہیں جو بالوں کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلی مرتبہ انسانوں پر اے ڈی ایس سی کو آزمایا گیا ہے۔جنوبی کوریا کی پوسان نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر سینگ ییوپ لی اور ان کے ساتھیوں نے درمیانے درجے کے 38 خواتین و حضرات کے سر کے بے بال والے حصے پر اے ڈی ایس سی سی ای کا محلول لگایا جبکہ نصف افراد کو جعلی دوا یا پلے سیبو لگایا گیا۔ اس محلول کو مسلسل 16 ہفتے تک آزمایا گیا۔اس کے بعد کئی لوگوں کے سر پر بالوں کی دوبارہ افزائش شروع ہوگئی اور بعض افراد کے سر پر بالوں کی پیداوار 28 فیصد تک بڑھی ہوئی دیکھی گئی ۔ اسی طرح بالوں کی اوسط موٹائی14.2 فیصد بڑھی ۔ جبکہ جعلی دوا والے خواتین و حضرات کے بالوں میں افزائش 7.1 فیصد اور موٹائی میں صرف 6 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت واضح فرق ہے۔اس طرح معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی ایس سی طریقہ کار بالوں کی افزائش میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ ایک جانب تو نئے بال اگاتا ہے تو دوسری جانب بالوں کی موٹائی بھی اضافہ کرتا ہے۔ماہرین اگلے مرحلےمیں اسٹیم سیل کو آبادی کے ایک بڑے حصے پرآزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close