صحت مند مریضوں کے پلازما کو وائرس سے متاثرہ افراد میں منتقل کرنے کا سو سالہ پرانا طریقہ مفید ثابت ہو گیا

نیویارک(پی این آئی)صحت مند مریضوں کے پلازما کو وائرس سے متاثرہ افراد میں منتقل کرنے کا سو سالہ پرانا طریقہ مفید ثابت ہو گیا۔صحت مند مریضوں کے پلازما کو وائرس سے متاثرہ افراد میں منتقل کرنے کا طریقہ اگرچہ لگ بھگ سو سال پرانا ہے لیکن ایک چھوٹے مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ طریقہ کورونا

وائرس کے علاج کے لیے بھی مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔نیویارک کے مشہور ماؤنٹ سینائی ہسپتال نے طبی تحقیقی مقالوں کے ایک ڈیٹا بیس پر کسی ماہر کے رائے سے پہلے ہی ایک تحقیقی مقالہ پوسٹ کیا ہے جس میں اس تجربے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ماہرین نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے بیماری سے شفایاب ہونے والے افراد کا پلازما 39 مریضوں کو لگایا اور دیگر 39 مریض ایسے بھی تھے جن کے جسم میں پلازما نہیں دیا گیا تھا۔ اس تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ جتنی جلدی صحتمند شخص کا پلازما کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو دیا جائے اتنا ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کا مرکزی خلاصہ یہ ہے کہ صحتیاب افراد کا پلازما اگر کسی مریض کو لگایا جائے تو اس کے زندہ رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ مطالعہ چھوٹا سا ہے لیکن اس سے انکشاف ہوا ہے کہ جن مریضوں کو پلازما دیا گیا ان کی 18 فیصد تعداد کی طبیعت بگڑ گئی جبکہ جنہیں پلازما نہیں دیا گیا ان کی 24 فیصد تعداد مزید بیمار ہوئی۔پلازما کے عطیے کے 16 دن بعد 13 فیصد مریض فوت ہوئے لیکن جنہیں پلازما نہیں لگایا گیا ان کی 24 فیصد تعداد لقمہ اجل بن گئی۔ اسی طرح پلازما لینے والے 72 فیصد مریض ہسپتال سے فارغ ہوگئے جبکہ پلازما سے محروم 67 فیصد ہی مریض ہی تندرست ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ سکے۔اس طرح یہ بات سامنے آئی کہ اگر کووڈ 19 مرض سے متاثرہ افراد کا پلازما اس کے مریضوں کو لگایا جائے تو ہسپتال سے شفایاب ہونے کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے اور اموات کی تعداد بھی کم ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close