بلڈ پریشر کے مریض کورونا سے کسی بھی طرح سے بچیں کہ یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے

جدہ(پی این آئی)بلڈ پریشر کے مریض کورونا سے کسی بھی طرح سے بچیں کہ یہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے، بلڈ پریشر کے مریض سخت احتیاط کریں۔سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت

صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے سعوی شہر ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بلڈ پریشر کا مرض ان امراض میں سے ایک ہے جو کوروناوائرس کے مریضوں کے لیے خطرہ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کوروناکا مرض لگنے کی صورت میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں علامتیں شدت اختیار کر جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر کے مریض نزاکت کو سمجھیں اور وزارت صحت کی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں۔انہوں نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ دواؤں کی پابندی کریں، تناؤ والی سرگرمیوں اور باتوں سے دور رہیں اور اطمینان کے لیے بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں۔ترجمان کے مطابق بلڈ پریشر کے مریض صحت بخش خوراک کی پابندی کریں، انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کورونا وائرس کی علامتیں نمودار ہوتے ہی صحت حکام سے فوری رابطہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوجانے پر اس سے نمٹنا آسان ہوتا ہے، لہٰذا اس سلسلے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کیا جائے.۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں