نیویارک(پی این آئی) لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں فارغ تو ہیں ہی، اب امریکی ماہرین نے کورونا وائرس سے بچنے کا ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ جس پر فراغت کے ان دنوں میں ہر کوئی بخوبی عمل کر سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے بتایا ہے کہ پرسکون نیند لے کر
کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ سائنسدانوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ پوری اور پرسکون نیند ہمارے مدافعتی نظام کے لیے ناگزیر ہے اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ناگزیر ہے چنانچہ پرسکون نیند ہمیں کورونا وائرس سے لڑنے کی طاقت دے سکتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے۔ اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے اور وائرسز اور بیکٹیریا کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرسز اور بیکٹیریا کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے جہاں سے یہ وائرس اور بیکٹیریا معدے میں چلے جاتے ہیں اور وہاں معدے کے کئی قسم کے تیزاب ان کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے بہت مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے چنانچہ وباءکے ان دنوں میں پرسکون نیند لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ “
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں