اب تک کا تشویشناک انکشاف، کورونا وائرس آنکھوں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے، سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد دعویٰ کر دیا

نیویارک(پی این آئی) اب تک کا تشویشناک انکشاف، کورونا وائرس آنکھوں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے، سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد دعویٰ کر دیا۔ آئے روز سائنسی تحقیقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا کوئی نیا طریقہ سامنے آ رہا ہے۔ اب اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک اور انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے

مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس آنکھوں کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے اور مریض کے صحت مند ہونے کے کئی دن بعد تک بھی اس کی آنکھیں وباءپھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق آنکھوں سے وائرس آنسوؤں وغیرہ کے ذریعے دیگر لوگوں میں منتقل ہوتا ہے۔ نیویارک میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک 65سالہ خاتون مریض کی آنکھوں میں اس کے متاثر ہونے کے 21دن بعد تک کورونا وائرس موجود رہا۔وہ صحت مند ہو گئی، پھر بھی اس کی آنکھوں میں کورونا وائرس موجود رہا۔رپورٹ کے مطابق آنکھوں میں کورونا وائرس کے موجود ہونے کی علامت سائنسدانوں نے یہ بتائی ہے کہ ایسے مریضوں کی آنکھوں کا رنگ سرخ یا گلابی ہو جاتا ہے۔ مارچ کے مہینے میں پہلی بار یہ انکشاف ہوا تھا کہ آنکھوں کا رنگ سرخ یا گلابی ہونا بھی کورونا وائرس کی علامت ہے۔ تاہم یہ بہت کم لوگوں میں ظاہر ہوتی ہے۔ کئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے ایک فیصد سے بھی کم مریضوں میں آنکھوں کی یہ رنگت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یہ لوگوں میں یہ علامت ظاہر ہو، ابتداءمیں ہی ہو جاتی ہے چنانچہ اسے کورونا وائرس کی ابتدائی علامات میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار 622 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار 422 سے اوپر جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں