نیویارک(پی این آئی) ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی ایک نئی علامت بتا دی ہے جو زیادہ تر ایسے لوگوں میں ظاہر ہوتی ہے جن میں اس موذی وباءکی دیگر علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق یہ علامت انگوٹھوں اور پیروں پر اودے یا نیلے رنگ کے دھبے پڑ جانا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان دھبوں کو
اگر دبایا جائے تو عام طور پر تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے لوگوں میں جلن کا احساس بھی ہوتا ہے۔ڈاکٹروں نے اس علامت کو ’COVID toes‘ کا نام دیا ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا سکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر ایبنگ لاؤٹن بیک کا کہنا تھا کہ ”ایسے لوگ جن میں کورونا وائرس کی دیگر علامات بخار اور کھانسی وغیرہ ظاہر نہیں ہوتیں ان میں سے بعض کی ذائقے یا سونگھنے کی حس متاثر ہوتی ہے اور اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے بعض کے پیروں اور انگوٹھوں پر اودے یا نیلے رنگ کے دھبے پڑ جاتے ہیں۔ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں یہ دھبے کورونا وائرس کی ابتدائی علامت ثابت ہوئے۔ پہلے مریض کے پیروں پر یہ دھبے ظاہر ہوئے اور بعد میں بخار اور کھانسی جیسی علامات بھی ظاہر ہو گئیں۔تاہم زیادہ تر لوگوں میں یہ دھبے ایک ہفتے سے 10دن کے عرصے میں غائب ہو گئے اور وہ صحت مند ہو گئے جبکہ کچھ افراد میں یہ دھبے غائب ہونے سے کچھ دن پہلے دیگر علامات ظاہر ہو گئیں۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں