کراچی(پی این آئی)گزشتہ روز ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیورسٹی کورونا وائرس کے علاج کے لیے گلوبیولن تیار کرکے دنیا پر سبقت لے گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈیز سے انٹرا وینیس امیونو
گلوبیولن( آئی وی آئی جی) تیار کرلی ہے جس کے ذریعے کورونا متاثرین کا علاج کیا جاسکے گا۔اس متعلق ڈاؤ سے وابستہ ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ ’ہم اس مرحلے پرپہنچ گئےہیں کہ صحتیاب مریض کے پلازما سے اینٹی باڈیز الگ کرسکتے ہیں، اینٹی باڈیزکو مزید شفاف بنا کرفارمولیشن بنا سکتے ہیں جو محفوظ بھی ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’کورونا کے علاج کے لیے سیفٹی اسٹڈی جانورپر کی گئی ہے، ہمیں اب ریگولیٹر اور صحت یاب مریضوں سے تعاون درکار ہوگا‘۔ڈاکٹر شوکت کا کہنا تھا کہ ’کورونا کی دوائی کے لیے ریگولیٹرز کی شرائط سے آگاہ ہیں، کوشش ہے ریگولیٹرکی ضرورت جو بھی ہو اس کی تعمیل کرسکیں، ساتھ ہی ڈریپ کی ممکنہ مطلوبہ ضروریات پہلے سے مکمل کرلی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘دوا کی تیاری صحت یاب مریضوں کےخون کی دستیابی پرمنحصر ہے کیونکہ کورونا کے علاج کے لیے خام مال صحت یاب مریض کا پلازما ہوگا، زیادہ متاثرہ کیسز میں کوروناکے علاج کاطریقہ کاراستعمال کیا جائے گا‘۔دوا کی قیمت سے متعلق ڈاکٹر شوکت نے بتایا کہ ’کورونا کے علاج کی قیمت زیادہ نہیں ہوگی، اس کی دوا کی قیمت خناق اور ریبیز کی ویکسین جیسی ہوگی‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں