لاک ڈاؤن،گھروں میں محدود افراد دماغی تناؤ کا شکارکورونا فوبیا سے ڈپریشن اور خوف میں اضافہ

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے باعث گھروں میں محدود افراد دماغی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں ایسے میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وائرس پر قابو پانے کیلئے ذہنی صحت اچھی رکھنا ضروری ہے۔ ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ مبشر نے کہا کہ لوگوں میں کورونا فوبیا کی بیماری جنم لے رہی ہے، اس کے خوف سے

نیند، کھانے پینے کے مسائل سمیت ڈپریشن بڑھ رہا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ مبشر نے کہا کہ گھروں میں بند ہونے سے لوگ اندر ہی اندر گھٹ رہے ہیں، تنہائی سے ذہنی کوفتیں بڑھ رہی ہیں، لوگوں کی ذہنی قوت مدافعت بھی بہت کم ہوگئی ہے لوگ ایک دوسرے سے منقطع ہوں تو قوت مدافعت پر اثر پڑتا ہے۔ماہر نفسیات نے بتایا کہ سماجی فاصلہ مغرب کی اصطلاح ہے جس کی نقالی سے مسائل بڑھیں گے جب کہ ایک دوسرے سے رابطہ رکھنے سے ڈپریشن کم ہوتا ہے، اس لیے ٹیکنالوجی کے ذریعے روابط قائم رکھیں کیونکہ ذہنی صحت اچھی ہوگی تو کورونا پر قابو پالیں گے۔ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا کہ کورونا کے باعث لوگوں کی زندگی محدود اور تبدیل ہوچکی ہے کیونکہ انسان کی قوت برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محدود ماحول میں رہنے سے گھروں میں تنازعات بڑھ جاتے ہیں، لوگوں کو غصہ زیادہ آرہا ہے جس سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں، چڑچڑا پن پیدا ہورہا ہے، اس لیے لوگوں کو اپنے غصے پر کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ لوگوں میں مستقبل بارے غیر یقینی پیدا ہوچکی ہے، مگر آپس میں دکھ درد بانٹیں گے تو ذہنی مسائل پیدا نہیں ہوں گے، اب لوگوں کو موجودہ حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close