کورونا وائرس کیخلاف لڑنے میں مدد دینے والی سب سے موثر دوا کونسی ہے؟دنیا بھر کے 6000سے زائد ڈاکٹرزکی اکثریت نے تحقیق اور تجربات کے بعد فیصلہ سنا دیا

لندن(پی این آئی) دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا تو دنیا میں ان کے متعلق بہت کچھ کہا گیا لیکن اب دنیا کے ہزاروںڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں امریکہ، چین اور

یورپی ممالک سمیت دنیا کے 30ملکوں کے ڈاکٹروں سے پوچھا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے خلاف کوئی سی دوا سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ 6200ڈاکٹروں سے یہ سوال پوچھا گیا جن میں سے 37 فیصد ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اب تک کورونا وائرس پر سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہونے والی دوا ہے۔ ان ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کوئی اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے جب اس دوا کے متعلق خوشخبری سنائی تھی تو کئی طبی ماہرین نے بھی اس کے برعکس دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس دوا کا کورونا وائرس پر اثر مصدقہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تو کہا گیا ہے کہ اب تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو کورونا وائرس کو روک سکے یا اس کا علاج ثابت ہو سکے۔اس کے باوجود ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں پر آزما رہے ہیں۔ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اس دواکے کلینکل ٹرائیلز کیے جا رہے ہیں اور معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے یا نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close