کورونا کا خطرہ، چشمہ اور لینسز پہننے والوں کے لیے خاص احتیاطی تدابیر

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب 197 تک پھیل چکا ہے اور ماہرین طب نے اس وائرس سے بچنےکے لیے سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔جہاں ماہرینِ طب کی جانب سے جہاں ہاتھ بار بار دھونے، منہ کو نہ چھونے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت دی جا

رہی ہے تو وہیں اب طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے چشمہ اور لینسز پہننے والے افراد کو خاص ہدایت دی ہیں۔امریکن اکیڈمی آف اوپتھیلمولوجی کے ترجمان ڈاکٹر سونل تولی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس وائرس سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے لینسز کا استعمال کرنے والے لوگوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لینسز کو لگانے سے قبل ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھ کو پہلے اچھی طرح دھوئیں جب کہ اچھے اور معیاری لینسز کا استعمال کریں۔ڈاکٹر نے وضاحت کرتے ہوئے چشمہ لگانے والے افراد کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ اپنے چشمے کو بار بار صاف کریں، چشمے کو صاف کرتے وقت وہ حصہ جو ناک اور کان کے پیچھے سے لگتا ہے اسے زیادہ اچھی طرح سے صاف کریں۔اگر آپ اپنے چشمے کو اتار کر کہیں رکھ رہیں ہیں تو اسے واپس لگانے سے قبل اسے اچھی طرح صاف کریں اور پھر لگائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close