خون کے وہ دو گروپس جن کے حامل افرادمیں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، ماہرین کا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) خون کے وہ 2 گروپس جن کے حامل افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے، ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اکثریت اے پازیٹیو اور اے نیگیٹیو بلڈ گروپس والے افراد کی ہے، جبکہ سب سے کم کیسز او بلڈ گروپس والے افراد کے ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق چینی ماہرین کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے چینی ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق 2 مخصوص بلڈ گروپس والے افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چینی ماہرین نے چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2 ہزار افراد کے کیسز کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ ان کیسز میں بیشتر افراد کے بلڈ گروپس یا تو اے پازیٹیو یا اے نیگیٹیو تھے۔جبکہ کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 200 سے زائد افراد کے کیسز کی جانچ میں معلوم ہوا کہ تقریباً 63 فیصد جاں بحق افراد کا بلڈ گروپ اے تھا۔جبکہ جس بلڈ گروپ کے حامل افراد سب سے کم متاثر ہوئے ہیں، وہ او گروپ ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے بعد اے بلڈ گروپ کے حامل افراد کو تلقین کی ہے کہ انہیں دوسروں لوگوں کے مقابلے میں زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل چکا ہے جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی اور ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ چین، اٹلی اور ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مملک ہیں۔ جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 297 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان میں صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک کرونا وائرس کے 208 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں