5ہزار ہلاکتیں ، کرونا وائرس نے بڑی تباہی مچا دی، مہلک وائرس کا مرکز یورپ کو قرار دیدیا گیا

جنیوا (پی این آئی) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کرونا وائرس کا مرکز یورپ کو قرار دے دیا۔ یورپ کو کرونا وائرس کا مرکز اس لیے قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہاں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ وائرس پھیل رہا ہے اور یہاں اموات کی تعداد بھی باقی دنیا سے کہیں زیادہ ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر

ٹیڈ روس ادھانوم نے جمعہ کے روز کرونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یورپ میں پوری دنیا سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔جب چین میں کرونا وائرس کی وبا عروج پر تھی اب اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہوگئی ہے ، پوری دنیا میں سب سے زیادہ کیسز یورپ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔جوہنز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار ہوگئی ہے، اب تک 68 ہزار متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے 250 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 266 ہوگئی ہے ، یہ ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 547 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 660 ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close