لاس اینجلس (پی این آئی) کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ آپ بہت جلد بوڑھے ہورہے ہیں اور آپ کا جسم آپ کی عمر سے زیادہ بوڑھا ہوگیا ہے؟ آپ نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہوگا جن کی عمر بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن جسمانی طور پر وہ بہت ہی کم عمر لگتے ہیں ؟ ایسی ہی ایک مثال پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ
بھی ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ 50 برس سے زائد کی ہونے کے باوجود کبھی بوڑھی نہیں ہوتیں، اسی گتھی کو سلجھانے کیلئے سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج آپ کو چونکانے کیلئے کافی ہوں گے۔سائنسدانوں نے 4 ہزار ایسے لوگوں کو منتخب کیا جن کی عمریں 57 سال سے زائد تھیں، ان سب لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ایک 66 سالہ شخص کی بیالوجیکل عمر کا اندازہ لگانے کیلئے کرائے گئے ٹیسٹ میں اس کی بیالوجیکل عمر 114 سال تھی جبکہ ایک اور 59 سالہ آدمی کی بیالوجیکل عمر صرف 23 سال تھی۔یہ ریسرچ یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے کی ہے ، ڈاکٹر ایلین کرمنز کے مطابق ریسرچ کے دوران خواتین کی بیالوجیکل عمریں مردوں سے ایک یا دو سال کم رہیں۔انہوں نے بتایا کہ موٹاپا آپ کی بیالوجیکل عمر بڑھانے کی سب سے بڑی وجہ ہے ، تمباکو نوشی اور بچپن کے مسائل بھی آپ کو جلد بوڑھا کردیتے ہیں، ذہنی مسائل کے باعث بھی آپ اپنی عمر سے زیادہ بوڑھے لگنے لگتے ہیں۔اگر آپ ہمیشہ کیلئے جوان رہنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی عمر جتنی بھی ہوجائے لیکن آپ کا دل جوان رہے تو آپ کو چاہیے کہ اپنے لائف سٹائل کو بہتر بنائیں اور صحتمند زندگی گزاریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں