ڈیڑھ کروڑ ہلاکتوں کا خدشہ ، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں بڑی تباہی کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی کی ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد کی اموات کا اندیشہ ہے، کورونا سے عالمی معیشت کو2.3 کھرب ڈالر نقصان کا دھچکا لگے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ میں انکشاف کیا ہے کہ وائرس کا پھیلاو

خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔بعض ممالک میں معیشت 8 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ برطانیہ اور امریکہ میں لاکھوں افراد کی موت کے بشمول 68 ملین افراد کو موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ کورونا وائرس پر کئے گئے دو ریسرچ میں وارمک میکبورن اور رشن فرنانڈو نے اپنی ریسرچ کے کاغذات کو شائع کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اس وبائی پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کا مختصر مدت میں عالمی معیشت پر برا اثر پڑسکتا ہے۔دسمبر2019ء میں کورونا وائرس کا نہ رکنے والا سلسلہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا، جان لیواکورونا وائرس سے اب تک 3300افراد ہلاک اور 95000 متاثر ہوئے ہیں۔اس بیماری کو اقوام متحدہ میں کورونا وائرسCOVID-19 کا نام دیا گیا ہے، یہ وائرس دنیا میں 81ممالک میں پھیل چکا ہے۔امریکا کی دو ریاستوں میں 11اموات سمیت اب تک 150سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق فی الحال دنیا میں کورونا سے اموات کی شرح 3.4 فیصد ہے، اس سے قبل کورونا موات کی شرح 2فیصد تھی، کیونکہ یہ کورونا وائرس پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہے۔خبررساں ادارے آن لائن کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندوستان اور چین وبائی امواض کی وجہ سے آبادی کی اکثریت سے محروم ہوجائیں گے۔ امریکہ میں 230000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن جائیں گے۔اِن اموات کا اندازہ COVID-19 سے لگایا گیا ہے۔ اِس کا تقابل امریکہ میں معمول کے مطابق آنے والے انفلوئنزا سیزن سے کیا گیا ہے جہاں پر تقریباً ہر سال 55 ہزار افراد فوت ہوتے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے ایک موت واقع ہوئی ہے لیکن آنے والے دنوں میں 64 ہزار تک اموات ہوسکتی ہیں۔ جرمنی میں 79 ہزار اور فرانس میں 60 ہزار افراد کورونا وائرس سے فوت ہوں گے۔جنوبی کوریا اور اٹلی بھی حالیہ ہفتوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں پر بھی ہزاروں اموات ہونے کا اندیشہ ہے۔ اِس تناظر میں برطانیہ کی جی ڈی پی 1.5 فیصد تک گرجائے گی اور امریکہ کی معیشت بھی 2.0 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ عالمی سطح پر معیشت کو 2.3 بلین ڈالرس کا نقصان ہوگا۔ تحقیق کاروں نے اندازہ لگایا ہے کہ عالمی مالیاتی مارکٹوں میں بھی تبدیلیاں آئیں گی اور عالمی اسٹاک بری طرح گرجائے گا۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دیگر ممالک جیسے اٹلی، ایران اور جنوبی کوریا میں حالیہ ہفتوں کے درمیان جس تیزی کے ساتھ یہ وائرس پھیلا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ وائرس ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close