مولانا محمد جلال الدین رومی، کون تھے؟ کیا تھے؟

محمد جلال الدین رومی مشہور فارسی شاعر تھے۔جن کااصلی نام محمد ابن محمد ابن حسین حسینی خطیبی بکری بلخی تھا۔ ان کا وطن بلخ تھا اور یہیں مولانا رومی 1207ء بمطابق 6 ربیع الاول 604ھ میں پیدا ہوئے۔ان کا سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا اس طرح بیان کیا جاتاہے : محمد بن محمد بن محمد بن حسین بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابی بکرن الصدیق۔ محمد جلال الدین رومی نےابتدائی تعلیم شیخ بہاولدین سے حاصل کی۔ اپنے والد کی حیات تک ان ہی کی خدمت میں رہے۔ والد کے انتقال کے بعد 639ھ میں شام کا قصد کیا۔ ابتدا میں حلب کے مدرسہ حلاویہ میں رہ کر مولاناکمال الدین سے شرف تلمذ حاصل کیا۔مولانا رومی اپنے دور میں فقہ اور مذاہب کے بہت بڑے عالم تھے۔ لیکن شہرت بطور ایک صوفی شاعر کے ہوئی۔ دیگرعلوم میں بھی آپ کو پوری دستگاہ حاصل تھی۔ شمس تبریز مولانا کے پیر و مرشد تھے۔ مولانا رومی سلجوقی سلطان نکی دعوت پر قونیہ چلے گئےاور وہاںتقریباً 30 سال تک تعلیم و تربیت میں مشغول رہے۔ جلال الدین رومی ؒ نے 3500 غزلیں 2000 رباعیات اور رزمیہ نظمیں لکھیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close