سورۃ الم نشرح روزانہ اکیس بار پڑھنے سے آپکی کون کونسی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی؟

قرآن مجید کے ہر حرف میں ثواب و تاثیر شفا وبرکات ہیں ۔ایسے لوگ جو دنیاوی طور پر کافی پریشان رہتے ہیں ،ان کی یادداشت خراب ہوجاتی ہے،سینے پر بوجھ سا رہتا ،دل ذرا ذرا سی بات پر گھبرا جاتا ہے،انجانے خوف پریشان کرتے ہیں او رکاروبار یا نوکری پر جم کر نہیں بیٹھ پاتے، وسوسے کھائے رکھتے ہیں اور قوت ارادی کمزور ہوجاتی ہے۔ جو لوگ علم سے وابستہ ہیں اور ان کا ہر کام علوم کا محتاج ہوتاہے ،جیسے طالب علم،ڈاکٹر،وکیل وغیرہ تو ایسے تمام حضرات سے عرض ہے کہ وہ سورہ الم نشرح روزانہ اکیس بار پڑھا کریں ۔اوّل آخر درود پاک کے بعد سورہ الم نشرح کی تلاوت کرنے والوں پر ہر طرح کے مصائب کا سامنا کرنے کی ہمت بڑھ جاتی ہے، انکی رکاوٹیں دور ہوجاتی ہیں۔دل اور دماغ کھل جاتا ہے ۔دل کے مریضو ں کو دل پر اور ڈپریشن و وہموں میں رہنے والوں کو سر پر ہاتھ رکھ کر روزانہ گیارہ گیارہ بار یہ سورہ مبارکہ پڑھنی چاہئے۔انتہائی احسن عمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close