سابقہ فلمی اداکارہ ڈیپریشن دور کرنے کے لیے دن میں تین دفعہ سورہ رحمٰن سنتی ہیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کرمکمل اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ وہ ڈیپریشن سے بچنے کے لیے دن میں تین دفعہ سورہ رحمٰن سنتی ہیں۔اپنے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جوان کے ایک سیشن میں نور بخاری نے بہت سے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن سے نکلنے کے لیے مداحوں کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔جب ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ ڈیپریشن کو کیسے ختم کرتی ہیں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔نور بخاری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور اس طرح میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں