عازمین حج کا استقبال،بیت اللہ کی چھت کی صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا

اس سال حج کی تیاریاں جاری ہیں۔ حرم شریف میں عازمین حج کےاستقبال کے لیے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کی گئی۔ صفائی کے عمل میں درجنوں سعودی ماہرین اور کارکنوں نے حصہ لیا۔سعودی حکام کےمطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی میں خود کار مشینیں، سینی ٹائزنگ محلول اور خوشبوؤں کا استعمال کیا گیا۔اس سال صفائی محض 20 منٹ کے اندر مکمل کی گئی جو ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل گزشتہ سال صفائی کا عمل 40 منٹ کے اندر مکمل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close