دن میں دو بار سورہ رحمٰن سنتی ہوں، بڑی ماڈل اور اداکارہ کا انکشاف

کراچی (پی این آئی) ٹیلی وژن ڈرامہ کی بڑی ایکٹریس اور ماڈل عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دن میں 2 مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں۔انہوں نے یہ جواب اس سوال پر دیا جو ان دنوں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں ان سے پوچھا جا رہا ہے کہآپ نے آخری مرتبہ گوگل پر کیا سرچ کیا تھا۔اس سوال کے جواب میں عائشہ عمرنے اپنے موبائل میں دیکھتے ہوئے پہلے تو شکر ادا کیا کہ اور کہا کہ شکر ہے کوئی شرمندہ کن چیز نہیں، اس کے بعد مداحوں کو گوگل دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے آخری مرتبہ فون میں گوگل پر قاری عبد الباسط کی آواز میں سورۃ رحمٰن سرچ کی تھی۔عائشہ عمر نےبتایا کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے فون میں آخری مرتبہ گوگل پر بھی سورۃ رحمٰن کی تلاوت سرچ کی گئی۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close