کیا مسلمان چرچ اور یہودی عبادت گاہوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟تاریخی فتویٰ جاری

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی کونسل آف سینئر سکالرز کے رکن عبداللہ بن سلیمان المانیہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک فتوے میں کہا گیا ہے کہ مسلمان اپنی مساجد کے علاوہ عیسائیوں کے گرجاگھروں اور یہودی معبدوں میں بھی عبادت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اس کا تشدد، عدم برداشت اور دہشتگردی جیسی چیزوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عرب نیوز کے مطابق کویت کے الانباءاخبار میں یہ فتوٰی شائع ہو چکا ہے۔سعودی سکالر کا کہنا ہے کہ تمام زمین اللہ کی ملکیت ہے اور مسلمان اس پر جہاں چاہیں عبادت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ نبی ﷺ نے ملاقات کے لئے آنے والے عیسائی وفد کو مسجد میں عبادت کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں اسلام مسلمانوں کے اچھے کردار اور بھائی چارے کی وجہ سے پھیلا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close