وہ مسلمان حکمران جن پر امت مسلمہ کو ناز ہے، ایمان تازہ کر دینے والا واقعہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ایک بار خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ مستحق مسلمانوں کے درمیان سیب تقسیم کر رہے تھے کہ آپ کے چھوٹے بیٹے نے ایک سیب اُٹھا کر منہ کی طرف بڑھایا تو عمر نے جھپٹ کر ان کے منہ سے سیب چھین لیا جس پر بچہ خوف سے روتا ہوااپنی ماں فاطمہ سے لپٹ گیا ماں نے بازار سے سیب منگوا کر اس کو دیا – عمر سیب تقسیم سے فارغ ہوئے تو بچے کے پاس آکر اس کو اٹھایاتو منہ سے سیب کی خوشبو آرہی تھی عمر پھر کانپ اُٹھے اور کہا : فاطمہ کیا تم نے اس کو مسلمانوں کے سیب میں سے کھلایا ؟ فاطمہ نے کہا : نہیں ، خرید کر کھلایا ہے – عمر نے کہا :فاطمہ اللہ کی قسم جب میں نے اپنے بیٹے کے منہ سے سیب چھین لیا تو مجھے ایسے لگا جیسے اپنا دل نوچ لیا ” لیکن ” میں مسلمانوں کے مال میں خیانت کرنا نہیں چاہ رہا تھا اور یہ سیب خراج کے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں