لندن (آئی این پی)کیمبرج ڈکشنری میں اردو زبان کا سب سے زیادہ بولے جانے والا لفظ اچھا شامل کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈکشنری میں اچھا لفظ کو شامل کرتے ہوئے اس کے معنی خوشی اور حیرت کے اظہار کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں اردو کے عام بولے جانے والے
لفظ اچھا کو شامل کیے جانے پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔کیمبرج ڈکشنری کے ماہر لسانیات ہر سال دنیا کی مختلف زبانوں کے عام الفاظ کو ڈکشنری کا حصہ بناتے ہیں۔یاد رہے کہ کیمبرج ڈکشنری نے رواں سال کا ورڈ آف دی ائیر کورانٹائن (قرنطینہ)کو قرار دیا تھا۔کورانٹائن لفظ اس سال میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ میں تیسرے نمبر پر آیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک ڈکشنری میں دنیا بھر جی زبانوں سے ڈیڑھ لاکھ کے قریب الفاظ شامل کیے جا چکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں