وہ سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم جس پر عمل کرکے آپ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں

دوپہر کو کچھ دیر کے لیے سونا یا قیلولہ کرنا آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کا وقت ایسا ہوتا ہے جب لوگوں کے لیے اپنے دفتری کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ تخلیقی

سوچ بھی زوال کا شکار ہورہی ہوتی ہے۔تو اس کا علاج دوپہر کو کچھ دیر کی نیند میں چھپا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 20 منٹ کا قیلولہ لوگوں کی مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھاتا ہے۔واضح رہے کہ قیلولہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے جس کے متعدد متعدد اب سائنس بھی تسلیم کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں