امریکہ یا روس؟ سینئر تجزیہ کار ارشاد محمود کا کالم، بشکریہ روزنامہ 92

نو برس بعد روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف پاکستان تشریف لائے تو ملک کے طو ل وعرض میں چہ میگوئیاں شروع ہوئیں کہ پاکستان امریکہ یا اہل مغرب سے ناطہ توڑ کر حلقہ بگوش روس ہونے جارہاہے ؟پاکستان کے اندر ایک طبقہ ہمیشہ موجود رہاہے ،جو پاکستان کو روس یا امریکہ میں سے کسی ایک بلاک میں شامل کرانے پر تلا رہتاہے۔ سرگئی کے دورہ پاکستان کو بھی اسی تناظر میں دیکھتاہے۔ پاکستان نے گزشتہ دس پندرہ برسوں میں

تسلسل کے ساتھ روس کے تعلقات میں پائی جانے والی تلخی کم کرنے اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے پر توجہ دی۔ رفتہ رفتہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرم جوشی پیدا ہوئی لیکن تعلقات کی موجودہ سطح یا کیفیت ایسی نہیں کہ پاکستان روس پر انحصار کرسکے۔ روس کی معیشت کمزور ہے اور وہ عالمی تنہائی کا بھی شکار ہے ۔ اس کے تعلقات امریکہ ، برطانیہ ہی نہیں بلکہ یورپ کے ساتھ بھی کشیدہ ہیں۔ حتیٰ کہ روس اور یورپی یونین ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو بھی ملک بدرکیا۔ یورپی یونین کے ساتھ روس کے تعلقات تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔امریکہ کے الیکشن میں مداخلت، جاسوسی اور سائبر حملوں کے الزامات کے باعث امریکہ روس تعلقات بھی سخت تناؤ کا شکارہیں۔ پاکستان اور روس کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ گرم جوشی کی بہترین تشریح یہ ہے کہ اب دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک اور معاشی مفادات میں کسی حد تک یکسانیت پیداہوچکی ہے۔ مثال کے طور پرروس اور پاکستان کے درمیان افغانستان ایک بار پھر موضوع بحث ہے لیکن اس مرتبہ نیت مثبت اور طریقہ کار دوستانہ ہے۔ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں تعمیری کردار ادا کریں۔ چنانچہ روس اب تک کئی ایک مذاکرات کے سیشن برپا کرا چکا ہے جس میں طالبان لیڈرشپ شریک ہوئی۔ دونوں ممالک کی دوسری بڑی اور مشترکہ پریشانی یہ ہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان آئی ایس آئی ایس کا مرکز نہ بن جائے۔ آئی ایس آئی ایس افغانستان میں نہ صرف موجود ہے بلکہ طالبان کے ساتھ بھی کئی ایک جنگی معرکے لڑچکی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کی افغانستان میں موجودگی سے روس کو خدشہ ہے کہ وہ وسطی ایشیائی ممالک تک اپنے اثرورسوخ کا دائرہ پھیلاسکتی ہے۔روس کو بخوبی اندازہ ہے آئی ایس آئی ایس کو عسکری یا نظریاتی شکست صرف اور صرف طالبان ہی دے سکتے ہیں کیونکہ ان کا سیاسی اور مذہبی اثر افغانستان کے طول وعرض میں پایا جاتا ہے

اور افغان رائے عامہ کی بڑی تعداد ان کے بیانیہ کی حامی ہے۔ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی روس اورپاکستان دونوں کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہ داری نے بھی روس کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے۔چین کے ون بلٹ ون روڑ منصوبے سے روس بھی استفادہ کرنا چاہتاہے خاص طور پر وہ گوادر اور کراچی کی بندرگاہ سے تجارتی مال مشرق وسطی اور مشرق بعید کے ممالک تک پہنچانے کے لیے بے تاب ہے۔ حسن اتفاق سے روس اور چین دونوں اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اپنی تاریخ کے بہترین دور سے گزررہے ہیں۔ عالمی مبصرین کہتے ہیں کہ چین نے روس کو مکمل طورپر اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔بلکہ وہ چین کا جونیئر پارٹنر بن چکا ہے۔اس طرح روس کے ساتھ پاکستان کی تجارتی شراکت دار ی دونوں ممالک کے مفادات کے عین مطابق ہے۔ روس کا دیرینہ شراکت دار بھارت امریکہ کانہ صرف اسٹرٹیجک پارٹنر بن چکا ہے بلکہ وہ کواڈ کے نام سے قائم ایک اتحاد کا بھی سرگرم رکن ہے جس میں جاپان، آسٹریلیا، امریکہ اوربھارت شامل ہیں۔ اس اتحاد کا مقصد ہی دنیا سے چین کا تجارتی اثر ورسوخ ختم کرانا اور مشترکہ طور پر چین کی ابھرتی ہوئی طاقت کو روکنا ہے۔ چونکہ روس کی معیشت اور خارجہ تعلقات چین کے ساتھ مربوط ہیں،اس لیے روس بھی بھارت کی موجودہ حکمت عملی پر اضطراب کا شکار ہے۔ بھارت اسلحہ کے لیے مکمل طور پر روس پر انحصار کیا کرتا تھا لیکن اب رفتہ رفتہ روس کی جگہ بھارت فرانس اور مغربی ممالک سے دفاعی سازوسامان خریدنے کو ترجیح دیتاہے۔ یہ اسلحہ جدید بھی ہے اور بدلے میں یہ ممالک مغربی دنیا اور عالمی اداروں میں بھارت کے لیے لابنگ کرتے ہیں۔ جیسے فرانس نے کشمیر پر ہونے والے سلامتی کونسل کے دو اجلاسوں میں کھل کر بھارت کا ساتھ دیا۔ یہ ساتھ کسی اصول کی بنیاد پر نہیں بلکہ دفاعی سودوں کے باعث تھا، جن میں فرانس اربوں ڈالر کے ہتھیار بھارت کو فروخت کرنے کو ہے۔ بھارت ہی کی شہ پرفرانس ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے ناک میں دم کیے رکھتاہے۔ یعنی جو کام انجہانی سوویت یونین بھار ت کی ایما پر کیا کرتاتھا اب وہ کردار فرانس نے سنبھال لیاہے۔ یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان کو …

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close