نامساعد حالات میں نئے کاروبار کا آغار قابل تحسین ہے، سردار یاسر الیاس کامیاب کاروبار کیلئے ایمانداری اور محنت اول شرط ہے، ظفر بختاوری ڈی واٹسن گروپ کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر پر تقریب

اسلام آباد( پی این آئی)  صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز یاسر الیاس خان نے کہا ہے کہ تاجر برادی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،معاشی استحکام کیلئے ان کا کردار ناقابل فراموش ہے،یہ ملک کا ٹیکس دینے والا سب سے بڑا طبقہ ہے،حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرے، ڈی واٹسن

گروپ کا نصب العین دیانتداری اور عوام کی خدمت ہے،اسی بدولت یہ روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہیں،ڈی واٹسن گروپ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان کے تاجروں کیلئے ایک رول ماڈل ہے، ڈی واٹسن نے اس مشکل وقت میں بھی ایک نئی برانچ کھول کر کئی لوگوں کو روزگار دیا اور ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نےجناح سپر مارکیٹ میں ڈی واٹسن کی نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراسلام آباد چیمبر آف کامرس فاؤنڈرز گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید،سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اورچیئرمین ڈی واٹسن گروپ ظفر بختاوری، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک،سابق صدر اسلام آابد چیمبر آف کامرس اعجاز عباسی،سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور سی ای اوڈی واٹسن گروپ احسن بختاوری،وقار بختاوری،ارحم بختاوری،صدر انجمن تاجران جناح سپر مارکیٹ اسد عزیز،سابق صدر اسلام آباد چیمبر زاہد مقبول،صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ،چیئرمین انجمن تاجران ایف ٹین طاہر عباسی،صدر انجمن تاجران جی ایٹ چوہدری عبدالغفار،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ عبدالوحید،اسلام آباد چیمبر کے مرکزی رہنما اشفاق چٹھہ و دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز یاسر الیاس خان نے کہا

کہ ڈی واٹسن گروپ سے سیکڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے،کورونا میں جہاں کئی کاروبار بند ہوئے یا سکڑ گئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ڈی واٹسن نے اس مشکل وقت میں بھی ایک نئی برانچ کھول کر کئی لوگوں کو روزگار دیا اور ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کیا، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن گروپ کا نصب العین دیانتداری اور عوام کی خدمت ہے،اسی بدولت یہ روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہیں،ڈی واٹسن گروپ نہ صرف اسلام آباد بلکہ پورے پاکستان کے تاجروں کیلئے ایک رول ماڈل ہے،میاں اکرم فرید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی واٹسن گروپ کا منشور کم پرافٹ،خدمت زیادہ ہے،ملکی معیشت کیلئے ان کا اہم کردار ناقابل فراموش ہے،سیکڑوں افراد کا روزگار وابستہ ہے،نئی برانچ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے اعلیٰ معیار اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، چیئرمین ڈی واٹسن گروپ ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا خاندان کئی عشروں سے اس کاروبار سے وابستہ ہے،اللہ کے فضل و کرم کے بعد سخت محنت اور لگن کے نتیجے میں ہم اس مقام تک پہنچے ہیں،اپنے گھر والوں کو ہمیشہ ہی یہی سبق دیا ہے کہ گاہک ہمیشہ قابل عزت ہیں،انہیں عزت اور احترام دینگے اور آپکی بھی عزت بڑھے گی،سب کی عزت نفس کا احترام کریں،اخلاق

سے پیش آئیں،انکی صحیح رہنمائی کریں،زبیر ملک نے کہا کہ ڈی واٹسن گروپ اعلیٰ معیار اور اخلاق کا دوسرا نام ہے،اپنی دیانتداری اور اخلاق سے انہوں نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے،دعا ہے کہ یہ یونہی ترقی کی منازل طے کرتے جائیں،اعجاز عباسی نے کہا کہ جب بھی کوالٹی کی بات ہو گی،لوگوں کا اعتماد ہمیشہ ڈی واٹسن ہی ہوگا،ہر آنیوالے کا عزت احترام ان کا خاصا ہے،ہم انکی بھرپور ترقی کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں،احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم،آپس میں اتحاد اور اتفاق نے ہمارے کاروبار کو ہمیشہ آگے ہی بڑھایا ہے،سب لوگوں کیلئے اس میں ایک سبق ہے کہ اتفاق میں برکت ہے،ہم سب ایک خدمت کے جذبے سے یہ کاروبار چلا رہے ہیں،ہمارے ورکرز ہمارے دست و بازو ہماری فیملی ہیں،ہم بھی انکے ہردکھ درد،خوشی میں شریک ہیں،ہمارے کئی ورکرز گزشتہ 30,30سال سے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں،گھر بنانا ہو،شادی کر نی ہو یا پھر صحت کے مسائل ہوں،ہم ہمیشہ اپنے ورکرز کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں،اس موقع پرا نہوں نے اپنے ورکرز راجہ صغیر اور مصدق خٹک کو 5,5لاکھ روپے کیش انعام سے نوازا،جبکہ برانچ ملازمین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں، وقار بختاوری اور ارحم بختاوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری

رکھیں گے،کاروبار میں دیانتداری اور لوگوں کی عزت نفس کا احترام ہمارے بنیادی اصول ہیں،جن پر ہم ہمیشہ کاربند رہینگے، زاہد مقبول،اجمل بلوچ،طاہر عباسی، چوہدری عبدالغفار، شیخ عبدالوحید، اشفاق چٹھہ و دیگر نے بھی اپنے خطاب میں ڈی واٹسن گروپ کی نئی برانچ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ اعتماد کا دوسرا نام ہے،لوگ آنکھیں بند کرکے ان پر اعتماد کرتے ہیں،اس اعتماد کو حاصل کرنے میں انکی کڑی محنت اور لگن کارفرما ہے اور انکی ترقی کاراز بھی یہی ہے کہ یہاں لوگوں کو بہترین ماحول اور اعلیٰ اخلاق کیساتھ بہترین سروس اور کوالٹی فراہم کی جاتی ہے،ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ کا فضل و کرم ان پر ہمیشہ یونہی قائم و دائم رہے،باقی تمام کاروباری افراد بھی انکی پیروی کرتے ہوئے اعلیٰ معیار اور اخلاق کو اپنا نصب العین بنائیں تو وہ بھی انکی طرح ترقی کی راہ پر گامز ن ہو جائینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں