مختصر عرصے میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، میئر اسلام آباد

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے نائب صدر عبدالرحمٰن خان کی قیادت میں نومنتخب میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ وفد میں چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر محبوب

احمد خان، عرفان چوہدری اور طاہر محمود چوہدری شامل تھے۔ عبدالرحمٰن خان نے میئر اسلام آباد کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اگلے ہفتے دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے اس موقع پر وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے کیلئے منتخب ہوا ہوں لیکن اس مختصر وقت میں شہریوں کے مسائل حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ان کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کیس میں ایم سی آئی کے حق میں فیصلہ ہوا ہے اور اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کزید کہا کہ تاجروں کے بورڈ ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کے مسائل بھی حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا ان کے دفتر کا دورہ کرنے اور انہیں مبارک باد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کا شہر کی ترقی میں اہم کردار ہے لہذا فیصلہ سازی میں ان کے نمائندہ ادارہ چیمبر کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم سی آئی اور آئی سی سی آئی نے ہائی کورٹ میں پراپرٹی ٹیکس کا مشترکہ کیس جیتا ہے جو وفاقی دارالحکومت کے شہریوں

کی جیت ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پراپرٹی ٹیکس کے کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے جس سے تاجر برادری کو بھی بہتر ریلیف ملے گا۔ آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھر میں ٹریڈ لائسنس صرف اشیاء خورد ونوش کے بزنس پر لاگو ہوتا ہے لیکن ایم سی آئی نے ہر قسم کے کاروبار پر ٹریڈ لائسنس لاگو کیا ہے جو بلا جواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئیر اسلام آباد فوری طور پر تاجربرادری کو درپیش مسائل حل کرانے میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔۔۔۔  

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close