اسلام آباد میں گذشتہ دو سالوں میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، آئی جی پولیس عامر ذوالفقار خان

اسلام آباد (پی این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دو سالوں میں پولیس اور عوام میں رابطہ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور یقیناً اسلام آباد پولیس کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے اقوام متحدہ نے سیکورٹی کی بہتر صورتحال کے پیشِ نظر اسلام آباد کو سفارت کاروں

کے لیے دوبارہ فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا پاسنگ اوٹ پریڈ میں شرکت اور شہدا پیکج جاری شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے دو سالوں میں جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جرائم کے خاتمے میں ہم نے دن رات ایک کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر احسن ظفر بختاوری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیاعامر ذوالفقار نے کہا کہ اسلام آباد میں تعیناتی انتہائی حساس ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرا دو سال کا عرصہ ٹریک ریکارڈ کے حوالے سے بہت زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا عشائیہ ان کی زندگی کا ایک یادگار عشائیہ ہے اور وہ اس الوداعیہ تقریب کو اپنی آئندہ نسلوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر ظفر بختاوری نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان میں جرائم میں اضافہ کرکے اسے غیر محفوظ بنانے میں مصروف ہے اور ہمیں پاکستان میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عامر ذوالفقار محنتی دیانت دار عوام دوست اور ہمدرد پولیس افسر ہیں اور اسلام آباد کے شہری انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقار چوہان نے کہا کہ عامر ذوالفقار ایک بہترین پیشہ ورانہ کیرئیر رکھتے ہیں انہوں نے

ہمیشہ ہر امتحان میں ٹاپ کیا ہے اور پاکستان پولیس ایسے افسر پر فخر کرتی ہے وقار چوہان نے کہا کہ میں نے عامر ذوالفقار کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا ہے وہ ٹیم ورک پر یقین رکھتے ہیں اسلام آباد چیمبر کے صدر یاسر الیاس خان نے کہا کہ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی اور شہری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اسلام آباد چیمبر کے سابق نائب صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور امن کے لیے سکیورٹی کے اداروں جن میں افواج پاکستان اور پولیس شامل ہے کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے مورال میں بہتری لانے کی ضرورت ہے آج کا عشائیہ اسی امر کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے سابق نائب صدر سیف الرحمان نے کہا کہ میں ایک بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہوں اور انشاء اللہ ہمارا یہ تعلق قائم رہے گا اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ عامر ذوالفقار خان داد رسی کے لیے ہر وقت موجود رہتے تھے حتیٰ کہ رات کے 2 بجے بھی فون سنتے اور معاملہ حل کرتے تھے تقریب سے شہباز چوہان, بابر چودھری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close