تاجر نمائندے ہائی کورٹ جج پر مشتمل کمیشن کے لیے چیف کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے، اجمل بلوچ، راجہ جاوید، کاشف چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا ہنگامی اجلاس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی نائن مرکز راجہ جاوید اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تقریبا اسلام آباد کی تمام ٹریڈ یونینز نے شرکت کی۔ ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی آر کی موجودگی میں اگر کسی انکوائری کی

ضرورت ہوئی تو کم از کم ہائی کورٹ کے جج سے کروائی جائے ایک دوسری قرارداد میں گاڑی کی فرانزک کسی اعلیٰ ایجنسی کے ذریعہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ انسپکٹر جنرل کا دفتر سکیورٹی حصار سے نکال کر شہر میں شفٹ کیا جائے اور ایس ایس پی آپریشن مقرر کیا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اسلام آباد پولیس شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ جن لوگوں نے ہماری حفاظت کرنی ہے وہی قتل کر رہے ہیں آئی جی اسلام آباد سکیورٹی کے حصار میں رہتے ہیں شہریوں اور تاجروں کی ان تک رسائی ممکن نہیں جب عوامی رابطہ نہیں ہوگا تو اس طرح کے مسائل پیدا ہوں گے تمام تاجر نمائندے آج بروز منگل صبح گیارہ بجے تک چیف کمشنر آفس جی الیون اکٹھے ہوں تاکہ ہائی کورٹ جج کا عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا جا سکے۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن جی نائن مرکز کے صدر راجہ جاوید اقبال نائب صدر شاہد عباسی، چیئرمین راج عباسی اور جنرل سیکریٹری نعیم عباسی نے کہا کہ جعلی ایف آئی آر ریلیز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے شہید اسامہ کی پولیس کردار کشی کر رہی ہے۔ گرفتار پولیس ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا ہے جو

کہ شہید کے لواحقین کی توہین کے مترادف ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اس امر کی بھی انکوائری کروائیں انہوں نے کہا کہ تمام تاجر نمائندوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کا کمیشن مقرر کیا جائے اور کیس کا فیصلہ تین ماہ کے اندر دہشت گردی کی عدالت سے ممکن بنایا جائے پولیس کی جانب سے اپنے پیٹی بھائیوں کی اگر حمایت کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں