اسلام آباد(پی این آئی) ٹریدرز ویلفیئر ایسو سی ایشن جی نائن مرکز کے نائب صدر شاہد عباسی کی نئی کمپنی پرائم ڈیل پرائیویٹ لمیٹڈ کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار کے لئے ماحول سازگار بنائے، انکم ٹیکس، سیلز
ٹیکس سمیت ایف بی آر سے متعلقہ مسائل تاجر برادری کی آسانی کے لئے حل کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے شاہد عباسی کو انکی نئی کمپنی کےدفتر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. نائب صدر و چیف ایگزیکٹو پرائم ڈیل شاہد عباسی ،انکے کاروباری پارٹنر اور کمپنی ڈائریکٹر محمد افتخار اور انجمن تاجران مرکز G-9 کی ٹیم نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تعمیراتی پیکج میں توسیع خوش آئند ہے جس سے ملکی معیشت رواں دواں ہوگی اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔ دفتر کا افتتاح شاہد عباسی کی والدہ محترمہ نے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی اجمل بلوچ ،سابق ڈپٹی سپیکر و ایم این اے پاکستان مسلم لیگ ن مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی،نو منتخب مئیر اسلام آباد پیر عادل شاہ گیلانی، حافظ عثمان عباسی کوارڈینیٹر این 52، چوہدری زاہد رفیق جنرل سیکرٹری IEAA، راج محمد عباسی چیئرمین ، عامر مغل ترجمان پنجاب حکومت، خالد چوہدری سابقہ سینئر نائب صدر ICCI، حق نواز عباسی، راجہ جاوید اقبال ،محبوب احمد خان، ملک رفیق،ملک سجاد، چودہری لیاقت چیئرمین الائیڈ گروپ آف بزنس، عامر عباسی، وقاص مہر ، عمران عباسی اور جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔۔۔۔۔ صدر ریاست کا اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر قانونی
طرزعمل کی تعریف میں آتا ہے، خواجہ مقبول وار ایڈووکیٹ مظفرآباد (پی این آئی) خواجہ محمد مقبول وار ایڈوکیٹ سپریم کورٹ صدر لائرز فورم آزادکشمیر ،ممبر سنٹرل لیگل کمیٹی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ صدر ریاست مسعود خان کی جانب سے اعلی عدلیہ کے خلاف وزیراعظم پاکستان کو ارسال کردہ مکتوب غیر دانشمندانہ اور غیر قانونی طرزعمل کی تعریف میں آتا ہے۔ اس نوعیت کا مکتوب فاروق حیدر اور مسعود خان کی باہمی گھٹ جوڑ اور بدنیتی پہ مبنی ہونے کی بناء پر قابل مزمت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے آئین اور قانون کی بالادستی کا حلف اٹھا رکھا ہے وہ کسی صورت میں بھی آئین اور قانون کے مغائر کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ اسلام آباد فاروق حیدر اور مسعود خان کی غیر قانونی حرکات اور سکنات سے پوری طرح باخبر ہے۔انصاف لائرز فورم نے عمران خان اور بیرسٹر سلطان کو دس صفحات پر مشتمل مکتوب کے ذریعے فاروق حیدر اور مسعود خان کی اعلی عدلیہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ہے۔ انصاف لائرز فورم فاروق حیدر اور مسعود خان کی کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔ اس نسبت بھرپور انداز میں مزاحمت کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں