ایم سی آئی کا شہریوں میں وقار بحال کروایا جائے گا۔ پیرعادل شاہ، اجمل بلوچ، خالد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چوہدری کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے نومنتخب میئر اسلام آباد پیر سید عادل شاہ کو مبارکباد دی۔ ان کے ہمراہ محبوب احمد خان، شیخ باصر داود، شفیق عباسی، سید عادل انیس، ملک محسن خالد،

اختر عباسی، ندیم بٹ اور دیگر شامل تھے۔ نومنتخب میئر پیر عادل شاہ نے اس موقع پر اسلام آباد کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی ڈی اے اور دیگر محکموں نے ایم سی آئی کو کھلونا بنایا ہوا ہے محکمے واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے اور کم مدت ہونے کے باوجود عوام کی دن رات خدمت کریں گے اور ایم سی آئی کا وقار بحال کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری ہر قسم کا تعاون کرے گی پچھلے سال یک طرفہ طور پر پراپرٹی ٹیکس سمیت ہر قسم کے ٹیکسوں کی شرح میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافہ واپس لینے اور پراپرٹی ٹیکس کیس میں اپیل نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے پیر عادل شاہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے،اکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار پیرعادل شاہ اسلام آباد کے نئے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ پیر کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے پیرعادل شاہ، تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود جبکہ آزاد امیدوار اظہرمحمود کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے جاری ہونے والی نتائج کی دستاویز کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ 46 ووٹ لے کر میئر اسلام آباد منتخب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 26 ووٹ ملے۔اسلام آباد کے میئر کے لیے 80 ووٹوں کا الیکٹورل کالج تھا جس میں 50 یونین کونسلز کے چیئرمین، 3 ڈپٹی میئر جبکہ 17 مخصوص نشستوں کے عہدیداران شامل تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ہی شیخ انصر عزیز کی جانب سے اکتوبر میں استعفیٰ دیے جانے کے بعد میئر کی نشست خالی ہو گئی تھی۔ شیخ انصر عزیز نے وفاقی حکومت پر اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے سابق میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے عہدے سے ہٹایا گیا تاہم دونوں بار شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔ میئر اسلام آباد کے بلدیاتی عہدیداران کی مدت مارچ 2021 میں ختم ہو جائے گی اس لیے نو

منتخب میئر اسلام آباد کا انتخاب بھی تین ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں