اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کلین سویپ کرے گا۔ چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست منیر بھائی جان کی پاکستان بھر کی تاجر
برادری کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ اور اسی وجہ سے افتخار علی ملک سارک چیمبر آف کامرس کے صدر ہیں جبکہ کراچی کا ہیڈ آفس اسلام آباد کا کیپٹل آفس اور سارک چیمبر بلڈنگ کی تعمیر ان کا کارنامہ ہے۔ گزشتہ برس منیر بھائی جان کی علالت کی وجہ سے الیکشن مہم مؤثر انداز میں نہیں چلائی جا سکی لیکن اس مرتبہ انہوں نے بھرپور انداز میں مہم چلائی ہے اور امید ہے کہ گروپ کے اکابرین کی محنت کی وجہ سے الیکشن ناصرف جیتیں گے بلکہ کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 29 دسمبر کو یو بی جی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں۔۔۔۔
پوائنٹ آف سیلز ڈیوائس لگانے کا فیصلہ موخر کیا جائے، اجمل بلوچ، خالد چوہدری، احمد خان کا مطالبہ
اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چوہدری، سید الطاف شاہ، عبدالغفار چوہدری، آفتاب گجر، اسد عزیز، شہزاد عباسی اور احمد خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے بڑے بڑے تجارتی اداروں میں پی او ایس پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کی تنصیب کے فیصلہ سے تاجر برادری کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پہلے ہی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کر کے ایف بی آر نے تاجر دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایف بی آر تاجروں اور حکومت کے درمیان اختلافات بڑھانا چاہتا ہے اس سے قبل بھی ایسا کیا گیا تھا جس کا جواب تاجربرادری نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت احتجاج اور ملک گیر ہڑتال کی شکل میں دیا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور پی او ایس کی تنصیب کا فیصلہ موخر کروائیں اور انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 31 جنوری تک بڑھانے کی ہدایت کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں