تاجر برادری آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے، فہیم احمد عباسی سیاحت کے فروغ کیلئے آزاد کشمیر میں جدید انفراسٹریکچرتعمیر کیا جائے، سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فہیم احمد عباسی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان کے ساتھ سے دیگر معاملات کے علاوہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فہیم احمد

عباسی نے کہا کہ آزادکشمیر میں پن بجلی، سیاحت، کان کنی، فرنیچر اور دستکاری سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں لہذا مقامی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے لہذا یہ خطہ سرمایہ کاری اور سیاحت کے لئے ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے زبردست امکانات موجود ہیں جن سے ابھی تک فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا لہذا پاکستان کے سرمایہ کاروں میں ان کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے ایک صنعتی پالیسی تشکیل دی ہوئی ہے جوسرمایہ کاروں کو بہتر مراعات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے نہ صرف ان کو منافع بخش نتائج حاصل ہوں گے بلکہ اس سے یہ خطہ بھی بہتر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر متعدد

شعبوں میں سرمایہ کاری شاندار صلاحیت رکھتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ آزادکشمیر حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر علاقے میں انفراسٹریکچر کو جدید خطوط پر ترقی دینے پر توجہ دے جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے لئے انتہائی پرکشش اور قدرتی مقامات موجود ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آزاد حکومت نجی شعبے کے تعاون سے سڑکوں اور معیاری ہوٹلوں کا ایک نیٹ ورک تعمیر کرے جس سے بڑی تعداد میں سیاح علاقے کا رخ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آزاد کشمیر میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے تو لوگ گرمیوں کی تعطیلات برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور دوسرے ممالک میں گزارنے کی بجائے اس علاقے میں گزارنا پسند کریں گے جس سے معیشت کو بہتر ترقی ملے گی اور عوام کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔ سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پن بجلی، تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، مینوفیکچرنگ اور سروسز کی صنعتوں کو فروغ دینے کی بھی عمدہ صلاحیت ہے لہذا آزاد حکومت مزید کاروبار دوستانہ پالیسیاں تشکیل دے تا کہ وہاں صنعتی سرگرمیاں بہتر ترقی کر سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی آزادکشمیر میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی تاکہ مزید سرمایہ

کاروں کو اس خطے کی طرف راغب کیا جاسکے۔۔۔۔ 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close