اسلام آباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ معاشی مشکلات سے نکل کر ایک عظیم سیاسی اور اقتصادی طاقت بنے گا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں نے اپنی سازشیں تیز کردیں ہیں وہ گزشتہ گلبرگ گرینز میں ایک کاروباری
مرکز کے افتتاح کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پر مشکل وقت ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اور کرونا نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے مگر عوام اور کاروباری طبقے کو صبر و استقامت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا، حکومت کو بھی چاہیے کہ اپنی تمام صلاحیتیں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے صرف کرے، انہوں نے کہا کہ کرونا ایک عالمگیر مسئلہ ہے اس کا مقابلہ بھی حکمت او تدبر سے کرنا ہوگا، حکومت تاجر برادری کے مفادات کا خیال کرکے اقدامات کرے اور تاجر برادری انسانی جانوں کے تحفظ کو بھی پیش نظر رکھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک سازش کے تحت دہشت گردی کا شکار کیا گیا،ہندوستان اس وقت پاکستان کو اندر اور باہر سے نقصان پہنچانے کے لئے کام کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ظلم و جبر کا شکار کیا جارہا ہے، کشمیری عوام بھارت کے مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، ہندوستان اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہندوستان کا ہاتھ روکنے کی کوشش نہ کی تو جنوبی ایشیاء میں شدید تباہی پھیل سکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ عالمی ادارے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے میزبان فضل رحیم عباسی نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ا ور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کاروباری مرکز کا فیتہ کاٹ کر کاروباری مرکز کا افتتاح کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں