پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کے خلاف میرپور چیمبر آف کامرس کے ارکان اور تاجروں کا مشترکہ احتجاج

میرپور آزادکشیر (ضیا ء الرحمان) کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہو جانے کے باعث آزادکشمیر میں آج رات 12 سے 15 روز کے لیے مکمل لاک ڈاون لگادیا جائے گا ، سیاسی اور کاروباری لحاظ سے آزاد کشمیر کے اہم ترین شہر میرپور میں لاک ڈاون کےحکومتی فیصلے کے خلاف تاجر برادری سڑکوں پر نکل

آئی اور شدید احتجاج کیا۔لاک ڈاون کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے تاجر چوک شہیداں پہنچ گئے ۔ میرپور آزاد کشمیرمیں تاجر تنظیمیں اورچیمبر آف کامرس لاک ڈاؤن کے حوالے سے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔تاجروں کے احتجاجی اجتماع سے میرپور چیمبر آف کامرس کے صدر نے بھی خطاب کیا، ان کہنا تھا کہ تاجربرادری کوروناسے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد کر رہی ہیں پھر بھی لاک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے تو وہ ہمیں منظور نہیں ۔ احتجاج میں شریک تاجروں نے لاک ڈاون نامنظور ظلم و ستم ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں