کرونا وباء نے معیشت کو برباد کر دیا ہے مزید لاک ڈائون قابل برداشت نہیں، خالد چوہدری

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد چوہدری، یوسف راجپوت، راجہ عماد بن عارف، سید الطاف حسین شاہ، عبدالرحمن صدیقی، اسد عزیز، اسماعیل خان، آفتاب گجر،چوہدری ظفر اقبال، عبدالغفار چودھری، افسر خان اور عرفان چودھری نے

کہا ہے کہ وزیراعظم کی مرضی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے کاروباری علاقوں میں لاک ڈاؤن نہ کیا جائے، لیکن بیوروکریسی مخالفت کر رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا کے پھیلاؤ سے صورتحال خراب ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بجائے متبادل طریقہ اپنائے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لے کر ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے۔ ریسٹورنٹ اور شادی ہال بند کرنے سے معاشرتی مسائل پیدا ہوں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت برباد ہو چکی ہے جبکہ مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے یہی حالات رہے تو عوام دو وقت کی روٹی کو ترس جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ بھاری جرمانوں سے اجتناب کرے اور دکانداروں کو صرف وارننگ دیں۔ جرمانوں سے نا تو مہنگائی ختم ہوگی اور نہ ہی کرونا پر کنٹرول ہوگا انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور نوماسک نو انٹری پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close