ملک بھر کی تاجر برادری افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ایس ایم مینر پاکستان کی معاشی ترقی کا رازکاروباری طبقے کےاعتماد میں پوشیدہ ہے، افتخار علی ملک ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار خالد تواب کے اعزاز میں ظفر بختاوری کا عشائیہ

اسلام آباد (پی این آئی) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، چیئرمین افتخارعلی ملک اورصدارتی امید وار شیخ خالد تواب کے اعزاز میں سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی ظفربختاوری اور سابق نائب صدرآئی سی سی احسن ظفر بختاوری کی طرف سے مقامی ہوٹل میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس

میں اسلام آباد راولپنڈی کے علاوہ ملک بھر کی سرکردہ کاروباری قیادت نے شرکت کی ۔ایس ایم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ افواج پاکستان نے ملکی سرحدوں کی حفاظت اوردشت گردی کے خاتمے کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اورملک بھرکی تاجربرادری افواج پاکستان کے ساتھ بھرپوریکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ وہ معیشت کی بہتری کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکے قردار کو مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو بی جی نے خالد تواب کی صورت میں پڑھی لکھی اور تجربہ کارقیادت کا انتخاب کیا ہے جوتاجر برادری کی امیدوں پہ پورا اترے گی۔ افتخارعلی ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہےاورنئی قیادت تاجربرادری کے تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرے گی اورکاروبار کے فروغ سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ایف پی سی سی آئی کے صدارت کے لیےنامزد امیدوارخالد تواب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں تاجربرادری کا سب سے اہم کردارہےاوروہ ایس ایم منیر کے تجربے کی بدولت تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجر برادری کا باہمی اتحاد اوریگانگت انتہائی ضروری ہے اور موجودہ حالات میں پاکستان کی تاجر برادری اپنے اداروں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری طبقے کو اعتماد میں لیے بغیر ملکی معیشت آگےنہیں بڑھ سکتی لہذا کاروباری افراد کو اعتماد میں لے کرمعاشی پالیسیاں بنائی جائیں۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ملک نے کہا کہ یو بی جی اپنے منشورپرعمل کرتے ہوے ایک معاشی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔میاں زاہد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ خالد تواب نے گزشتہ 40 سال کاروباری طبقے کی بھرپور خدمات کی ہے اور وہ الیکشن جیت کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ تقریب سے میاں اکرم فرید، سرداریاسرالیاس، سہیل الطاف، احسن ظفر بختاوری، ثمینہ فاضل، زاہد اقبال چوہدری،اجمل بلوچ ،ملک سہیل ،خالد چوہدری، بابر چودھری عباس ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close