اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے الیکشن آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔ فاونڈر گروپ لگاتار جیت کا ریکارڈ قائم رکھے گا۔

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن شیڈول کے مطابق آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ آج فائنل ووٹر لسٹ جاری کر دی جائے گی 28 اگست کو صبح 9 بجے سے چار بجے کے درمیان پچیس ہزار روپے ناقابل واپسی فیس ادا کر کے کاغذات وصول کیے جا سکتے ہیں۔ کاغذات

نامزدگی یکم ستمبر کو دفتری اوقات میں جمع کرائے جاسکتے ہیں ایسوسی ایٹ کلاس کے چھ اور کارپوریٹ کلاس کے چھ اراکین چنے جائیں گے۔ پولنگ 19 ستمبر کو ہوگی ایسوسی ایٹ کلاس کے کل ووٹرز 1333 ہیں جبکہ کارپوریٹ کلاس کے ووٹرز 987 ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب اراکین ٹاپ ایگزیکٹیوز کا چنائو کریں گے، جنرل باڈی کا اجلاس 30 ستمبر کو ہوگا جس میں منتخب عہدیداران حلف اٹھائیں گے۔ چیمبر کے الیکشن میں فاونڈر گروپ اور یونائیٹڈ گروپ حصہ لے رہے ہیں، گزشتہ تین الیکشن فاونڈر گروپ نے کلین سویپ کیے تھے جبکہ یونائیٹڈ گروپ کے پاس امیدوار بھی پورے نہیں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح فاؤنڈر گروپ میں ایڈ جسٹمنٹ ہو جائے لیکن کارکردگی کی بنیاد پر ہونے والے الیکشن میں فاونڈر گروپ لگاتار جیت کا ریکارڈ قائم کرے گا اور کلین سویپ متوقع ہے یونائیٹڈ گروپ کے پاس نہ تو منشور ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا جبکہ قیادت کا بھی فقدان ہے آئندہ الیکشن میں فاونڈر گروپ باآسانی کامیابی حاصل کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں