لاک ڈاؤن کے خلاف تاجروں کی مزاحمت، کن شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں؟ پولیس کی جوابی کارروائی، دکانیں بند کرانے کی کوشش، کئی دکاندار گرفتار کر لئے گئے

لاہور(پی این آئی):کاروبار کا مزید نقصان نہیں کرسکتے، تاجر ڈٹ گئے، لاہور، فیصل آباد، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھول لیں۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شاپس بند کرا دیں جبکہ پکڑ دھکڑ میں کئی دکاندار گرفتار کرلئے۔فیصل آباد میں تاجروں نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

گھنٹہ گھر کے گرد بازار کھولنا شروع کر دئیے، ریل بازار میں کپڑے کی مارکیٹ مکمل طور پر کھل گئی۔ مکی مارکیٹ اور گول بازار میں بھی متعدد دکانیں کھل گئیں۔انجمن تاجران سپریم نے حکومتی لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار کا نقصان کرچکے، مزید دکانیں بند نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close