تاجروں کا احتجاج 18 جولائی کو شاہراہ دستور پر پرامن ہوگا۔ اجمل بلوچ مظاہرہ ایس او پیز کے مطابق کیا جائے گا، چوہدری عبدالغفار، خالد چوہدری

اسلام آباد ( پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن آئی اینڈ ٹی سنٹر جی ایٹ ون کے جنرل سیکریٹری اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر عبدالغفار چودھری اور دیگر

عہدیداران سے ملاقات کی اور 18 جولائی کو “ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ” تاجروں کے شاہراہ دستور پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ اجمل بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ چار ماہ کے لاک ڈاؤن نے عملی طور پر کاروبار تباہ کر دیے ہیں۔ سبزی منڈی اور مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی جارہی ہے لیکن ریسٹورنٹ، ہوٹل اور مارکیز بند ہیں۔ ہفتے میں دو دن کا لاک ڈاؤن بھی مناسب نہیں حکومت کو چاہیے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دکانوں کے کرایہ معاف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اسٹیٹ بینک چھوٹے تاجروں کو قرضے فراہم کرے۔ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ایٹ ون کے جنرل سیکریٹری عبدالغفار چوہدری نے کہا کہ دکاندار اپنی سفید پوشی کی وجہ سے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ وار دو چھٹیاں کسی صورت منظور نہیں۔ اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم نہیں ہے 18 جولائی بروز ہفتہ اسلام آباد کے تاجر مجوزہ ہارن بچاؤ حکمران جگاؤ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے اور تمام مظاہرین اپنی اپنی گاڑیوں میں ہونگے۔ مظاہرے میں انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد کے تاجروں سے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close