حکومت نے تاجر برادری کو مایوس کیا، لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، اجمل بلوچ 18 جولائی کو ہارن بجائو حکمران جگائو مظاہرہ ہو گا،سردار طاہر محمود، خالد چوہدری

سلام آباد( پی این آئی )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے سیکریٹری خالد محمود چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود سے ملاقات کی اور ان کو کرونا سے ریکوری پر مبارکباد دی اس موقع پر اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے

جنرل سیکریٹری چوہدری زاہد رفیق بھی موجود تھے۔ اجمل بلوچ نے اس موقع پر سردار طاہر اور زاہد رفیق کو 18 جولائی کو مجوزہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ نہ بجلی کے بل اور نہ ہی دکانوں کے کرایہ دینا ممکن ہے حکومت سے مطالبہ ہے کہ کم از کم چھ ماہ کا کرایہ یا تو حکومت ادا کرے یا پھر مالکان سے معاف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر اور جنرل سیکریٹری صاحب رفیق نے کہا کہ 18 جولائی کو ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے جبکہ تاجروں کے حالات بہت زیادہ خراب ہے اور فاقہ کشی تک نوبت پہنچ چکی ہے۔ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکریٹری خالد محمود چوہدری نے کہا کہ ریسٹورنٹ مالکان بغیر کاروبار کے ملازمین کو تنخواہیں اور کرایہ ادا کر رہے ہیں اب مزید برداشت نہیں کر سکتے یہی حالات رہے تو بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ریسٹورینٹ فوری طور پر کھولے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close